چکدرہ(سوات نیوز)ضلع لوئردیرکے تھانہ اوچ پولیس نے اسبنڑ تندوڈاگ روڈ اور دیگر مقامات پر اسلحہ کے نوک پر چھینے گئے موبائیلز اور نقدی کے واردات کرنیوالے ملزمان عرفان اور فضل سجاد سکنہ اوچ کو گرفتار کرلیا انکے خلاف ایف آئی آر درج کی جبکہ دیگر انکشافات بھی متوقع ہے ڈی ایس پی امجد علی نے بتایا کہ ڈگری کالج گل آباد اوچ شرقی روڈ پر چند دن قبل جو واردات ہوئی جس میں اوچ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی اور موٹر سائیکل لے گیا اور دیگر واردات بھی کئے ہیں ان جرائم پیش افراد تک پہنچ گئے ہیں اور چند دنوں کے دوران ان افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کرینگے عوامی سماجی حلقوں نے اوچ پولیس کے کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا
566 total views, no views today
Comments



