سوات(سوات نیوز) مردان کے بے گناہ طلباء کی گرفتاری اور تشدد کے خلاف مینگورہ میں سول سو سایٹی کا احتجاجی مظاہرہ بے گناہ طلباء کو رہا اور زمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائیں،سوات کو پولیس سٹیٹ بننے سے روکا جایئں ، فضل خالق خان، امجد سحاب،مظاہرین نے مینگورہ شہر کے مرکزی نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے، جس میں سیاحوں کے تحفظ اور پولیس کیخلاف نعرہ درج تھے، مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے بے گناہ طلبا کو گرفتار اور ان پر تشدد کیا ہے، وزیر اعلیٰ فوری طور پر ڈی پی او سوات اور دیگر ملوث اہلکاروں کو معطل کریں اور ان کی جوڈیشل انکوائری کریں تاکہ سوات کی سیاحت کو بچایا جا سکیں۔
504 total views, no views today
Comments



