مظفرآباد(ان لائن ) راولا کوٹ ہاکس مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر کے پی ایل کی پہلی چیمپئن بن گئی۔ مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم 170 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی، ذیشان اشرف کی 46 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔ کپتان محمد حفیظ نے 29 رنز بنائے، صہیب مقصود 15 رنز بنا کر شاہد آفریدی کا نشانہ بنے، سہیل اختر 2 رنز بنا سکی، سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے، انور علی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد وسیم جونیئر 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، انضمام کو 12 رنز پر شاہد آفریدی نے بولڈ کیا، اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ راولا کوٹ ہاکس کے آصف آفریدی اور حسین طلعت نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہد آفریدی دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
702 total views, no views today



