مینگورہ ، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن ازاد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں پولیس کے کامیاب کاروائیاں ، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار ، منشیات برآمد کرلی ، سرچ اپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں میں نقد انعامات تقسیم ، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس افیسر ازاد کی خصوصی ہدایت پر سوات ، بونیر ، شانگلہ ، دیر اپر ، دیر لوئر اور چترال میں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں درجنوں افراد گرفتار کرلئے گرفتار ہونے والوں میں 6غیر ملکی بھی شامل ہیں ،
مختلف کاروائیوں کے دوران 34 اشتہاری اور 124مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا اسی طرح مختلف کاروائیوں کے دوران 4کلاشنکوف ، 67پستول ،29 رائفل ،1263 کارتوس 35,چارجرز ، 1گرنیڈ ،4مارٹر گولہ ، بارود 12 کلو 20 گرام ، 47 کلو 871 گرام چرس ، 88 لیٹرشراب , 24.9 گرام ہیروئن اور 0.515افیوم برامد کرکے مقدمات درج کر دیئے ،ڈی آئی جی ازاد خان نے کہا کہ عوام کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور ہم 24گھنٹے عوام کے خد مت کے لئے حاضر ہے ، انہوں کہا کہ عوام کی تحفظ کے خاطر اس طرح کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔
304 total views, no views today


