ملتان:( ان لائن ) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناجائز حکومت نے جھوٹے عداد و شمار کا سہارا لے کر اپنی 3 سالہ کارگردگی عوام کے سامنے رکھی۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی 3 سالہ کارگردگی یہ ہے کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔ غریب آدمی اشیاء خورونوش اور ادویات نہیں خرید سکتا ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو عام انتخابات چاہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان نے کامیابی حاصل کی۔ فتوحات کے باوجود وہ ایک وسیع حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں عالمی قوتوں کی 20 سالہ پالیسیوں نے انسانیت کا خون کیا۔ ان عالمی قوتوں کو اپنا جرم تسلیم کرنا چاہیے۔ پر امن اور مستحکم افغانستان خطے کے لیے بہتر ہے۔ جو قوتیں نئی جنگ شروع ہونے کے انتظار میں ہیں انکا خواب پورا نہیں ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں خواتین کی بے حرمتی کے جو واقعات رونما ہوئے وہ افسوسناک ہیں ۔ ہم نے نئی نسل کا با وقار بنانا ہے تو ایسے حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
390 total views, no views today



