اسلام آباد:(ان لائن) : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہم منصب اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں ریڈ لسٹ کا معاملہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، برطانیہ اس معاملے پر نظر ثانی کرے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دے، طالبان کے اپنی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کے بیانات حوصلہ افزا ہیں۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغانوں کی سماجی، اقتصادی اور انسانی حوالے سے معاونت فراہم کرے۔
414 total views, no views today
Comments



