کراچی:(ان لائن) دبئی جانے والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ یو اے ای حکومت نے تمام کیٹیگری کے ویزا ہولڈرز کو آنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایمپلائمنٹ، وزٹ، ریزیڈنٹ ویزا سمیت تمام ویزہ رکھنے والے مسافروں کو آج سے دبئی جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ پاکستان کے شہری دبئی کا کسی بھی کیٹیگری کا ویزہ رکھنے والے آج رات 12 بجے سے دبئی جا سکتے ہیں۔ بھارت، بنگلادیش، نمیبیا، سری لنکا سمیت 14 ملکوں کے شہریوں کو دبئی جانے اجازت دی گئی ہے۔ ریزنڈٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کے پاس یو اے ای،حکومت کا خصوصی اجازت نامہ ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مسافروں کو سفر سے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ فلائٹ سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ بھی ہوگا۔ دبئی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا کی صورت میں ایئرلائن ذمہ دار ہوگی دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو حکم نامہ جاری کردیاہے ۔
464 total views, no views today



