سوات (سوات نیوز) گورنمنٹ کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کا فنڈز کی فراہمی کے لئے 10ستمبر تک ڈیڈ لائن، 10ستمبر کے بعد ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کرنے کا اعلان، فنڈز فراہمی کے موجودہ طریقہ سے 18ماہ میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے 37سال میں مکمل ہوں گے، آئے روز میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹھیکہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،حکومت کی جانب سے فنڈز بروقت نہ ملنے کے باعث ٹھیکہ دار مختلف ذرائع سے رقم حاصل کرکے ترقیاتی منصوبے مکمل کررہے ہیں جواب ناقابل برداشت ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے صدر اکرام خان، جنرل سیکرٹری عمران ٹھاکر، ضلع سوات کے صدر سمیع اللہ خان، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عالم خان، سینئر نائب صدر نور خان، نائب صدر طارق حسین، نائب صدر دوم سیف اللہ، حیدر علی، انفارمیشن سیکرٹری مجاہد علی، محمد دوراج سبیل خان، سجاد علی اور دیگر نے سوات پر یس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم گونا گو ں مسائل سے دوچار ہیں جبکہ حکومت ہمارے مسائل حل کرنے کے بجائے نیا طریقہ کار رائج کرکے ان مسائل میں مزید اضافہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 10فیصد بیلو زیادہ ہونے کے بعد حکومت ٹینڈر کینسل کرکے دوبارہ تشہیر کریں، انوہں نے کہا کہ ایک ارب 37کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے میں صرف ایک کروڑ 50لاکھ روپے کردیئے اس قسم منصوبے سالوں بعد بھی مکمل نہیں ہوں گے، 45دن میں ادائیگی کا وعدہ کرکے ہمیں دو سال ادائیگی نہیں ہوئی اور یہ مشکلات ہمیں سال سے درپیش ہیں، اسی طرح کے طریقہ کار کے مطابق فارم فیس اضافہ اور طریقہ کار مشکل بنا دیا گیا ہے، فنڈزنہ ملنے کی وجہ سے ٹھیکہ دار مختلف ذرائع سے رقم حاصل کرکے منصوبے مکمل کررہے ہیں کیونکہ آئے روز میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اس وجہ سے ٹھیکہ دار قرضوں اور سود کے چنگل میں پھنس گئے ہیں، ان تمام مسائل کے حل کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام کنٹریکٹرز متحد ہو چکے ہیں اور متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر دس ستمبر تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے تو ہم باجوڑ سمیت پور ے ملاکنڈ ڈویژن میں تعمیراتی منصوبوں پر کام بند کریں گے، اس لئے حکومت 10ستمبر سے پہلے پہلے ہمارے مسائل حل کریں۔
712 total views, no views today



