سوات:( ان لائن) وزیر اعلی ٰخیبر پختونخواہ محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سوات کے علاقے کبل میں انجنئیرنگ یونیورسٹی او ر پڈز ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوات کے عوام پر بہت برے حالات گزرے ہیں ، آج امن کی فضا ہے، وزیراعلی ٰبنا تو بہت سارے چیلنجز کا سامنا تھا ، ضم شدہ اضلاع کو پروان چڑھانا بہت بڑا چیلنج تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے روزگار مولانا کی قیادت میں لٹیروں کا ٹولہ دو ہزار تئیس تک انتظار کریں، پی ٹی آئی نے بائیس سالہ جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے توسط سے چیلنج سے کہتا ہوں کہ جب حکومت ختم ہوگی تو میرے ذاتی اثاثے کم ہوئے ہو نگے زیاد ہ نہیں۔ سابق حکمرانوں نے عوام کی خدمت کے بجائے صرف اپنی جیبیں بھری ہیں ۔ افغانستان کے مسئلے کے بارے میں عمران خان کا موقف سو فیصد درست ثابت ہوا۔ اس سے پہلے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ پوری صوبے کے غریب عوام کو صحت کارڈ دیکر غریب لوگوں کو صحت کی اچھی سہولیات فراہم کرنے کے موقع فراہم کر دئے۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے فیز ٹو پر جلد کام شروع کردیا جائیگا ، دو ارب روپے کے لاگت سے گھر گھر تک گیس سپلائی یقینی بنائیں گے۔ سوات میں بہت جلد وومن یونیورسٹی، ڈینٹل کالج، اور زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کیا جائے گا۔
729 total views, no views today



