اسلام آباد(ان لائن ) یومِ دفاع کی مناسبت سے پاکستان فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کردیا ہے ۔معروف گلوکار علی ظفر کے گائے نغمے میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یومِ دفاع کی مناسبت سے پاکستان فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا۔ نغمے کو ملک کے معروف اور نامور گلوکار علی ظفر نے گایا ہے۔ نغمے میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پاکستان فضائیہ کے جاری کردہ نغمے میں وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کا ہر فرد وطن کے دفاع اور ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
824 total views, no views today



