اسلام آباد(ان لائن ) کامیاب جوان پروگرام کے تحت پچانوے ہزار سے زائد نوجوانوں کو ایک سال کے عرصہ میں اعلیٰ ہنر مند افرادی قوت میں تندیل کردیا گیا ہے۔ اسی عرصہ میں نوجوانوں کی ہائی ٹیک اسکلز کی تربیت کی مد میں چار ارب تیس کروڑ روپے مالیت کے وظائف بھی دیے گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام قرض دینے کے ساتھ ساتھ دھرتی کا قرض بھی ادا کرنے لگا ۔ صرف قرض ہی نہیں اعلیٰ تیکنیکی کورسزمیں بھی کامیاب جوان پروگرام آگے نکل گیا۔ہائی ٹیک کورسز ہوں یا مکینکل اور فنی تربیت، تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سال میں پچانوے ہزار سات سو دس نوجوانوں کو اعلیٰ ہنر مند افرادی قوت میں تبدیل کردیا گیا ہے، نوجوانوں کی ہائی ٹیک اسکلز کے لئے ایک سال میں چار ارب تیس کروڑ کے اسکالرشپ دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق روایتی ہنر کے کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد اکتالیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔عثمان ڈار نے بتایا کہ نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت بڑھنے پر سات کروڑ سینتالیس لاکھ روپے اخراجات کئے گئے ، جدید کورسز سے مستفید ہونے والوں میں کارپوریٹ سیکٹر کے سولہ سو نوجوان بھی شامل ہیں، ایک لاکھ ستر ہزار نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مکمل کرنے کے قریب ہیں۔
586 total views, no views today



