سوات (سوات نیوز) سوات میں خواجہ سراؤں سے مخصوص گروپ کا بھتہ خوری کا انکشاف، خواجہ سرا کو مل پر مینگورہ سہراب خان چوک میں تشدد اور ہوائی فائرنگ کے خلاف خواجہ سراؤں کا احتجاجی مظاہرہ، مینگورہ پولیس کے خلاف نعرہ بازی، سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس، خواجہ سرا ؤں کو تحفظ دینے اور کومل پر تشدد کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتا ر کرنے کا مطالبہ، منزل فاونڈیشن کے صوبائی صدر آرزو سے سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کلب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ چار خواجہ سرا ؤں کو اغواء کرکے ان سے بھتہ وصول کیا گیا، بھتہ خوروں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس بھی بھتہ خوروں کا ساتھ دے رہیں ہے اس وجہ سے مینگورہ سمیت کسی بھی تھانے نے ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کی، خواجہ سراعدم تحفظ کا شکارہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں ایک مخصوص گروہ خواجہ سراؤں سے ماہانہ بھتے کا مطالبہ کررہے ہیں، اور نہ دینے پر خواجہ سراؤں کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان سے بھاری رقم وصول کیا جاتا ہے
جبکہ جان سے مارنے اور نازبیا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور پولیس ان کی باقاعدہ پشت پناہی کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس گروہ میں کریم اللہ، پولیس اہلکار سنگین، سمیع اللہ اور فرمان شامل ہیں جنہوں نے رواں ماہ چار خواجہ سراؤں کو اغواء کرکے ان سے بھاری رقم وصول کیا جبکہ تین روز پہلے ان ملزمان نے خواجہ سراکومل سے لینے مطالبہ کیا اور زبردستی اپنے ساتھ لینے جانے کی کوشش کی انکا ر پر کومل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہوائی فائرنگ کی انہوں نے کہا کہ ان مظالم کے خلاف جب خواجہ سرا پولیس سٹیشن جاتے ہیں تو وہاں ایف آئی اردرج کرنے کے بجائے روزنامچے میں رپورٹ درج کی جاتی ہے اور کوئی کاروائی نہیں کی جاتی اس وجہ سے بھتہ خور گروہ کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقے حکام سوات میں خواجہ سرا ؤں کو تحفظ فراہم کریں اور بھتہ خوروں کے خلاف سخت کاروائی کریں ورنہ ہم احتجاجی تحریک شروع کریں گے اس موقع پر خواجہ سرا ؤں کے لیگل ایڈ وائزر شوکت سلیم ایڈوکیٹ، خواجہ سرا نوید اور دیگر خواجہ سرا ؤں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
896 total views, no views today



