ریاض(ان لائن ) سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار تک کر دی ہے ۔ وزارت نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے اقدامات کیے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اجازت نامہ ہر 15 دن پر جاری کرایا جا سکتا ہے جبکہ مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کا اجازت نامہ ایک ماہ کے بعد ہی جاری ہوگا۔ وزارت حج وعمرہ نے ہدایت کی ہے کہ 15 دن سے قبل عمرہ یا مسجد الحرام میں نماز اور ایک ماہ سے قبل روضہ شریف میں نماز یا مسجد نبوی کی زیارت کا اجازت نامہ جاری نہیں ہو سکتا۔ سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ایک وقت میں ایک سے زیادہ اجازت نامے جاری نہیں ہوتے، ایک عمرہ کیلئے ایک اجازت نامے سے دوسرے اجازت نامے کے درمیان 15 دن کا وقفہ ضروری ہے، عمرہ اور نماز کے اجازت نامے مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزا ہولڈر توکلنا ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد جاری کرا سکتے ہیں جبکہ روزانہ 60ہزار عمرہ زائرین کی تعداد کو بڑھا کر 70ہزار کر دیا گیاہے۔
948 total views, no views today



