سوات(سوات نیوز)سوات کےمرکزی شہر مینگورہ سے چھ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقعہ منگلور بیشبنڑ میں ظلم کی انتہائ ، سفید پوش اور غریب خاندان گھر سے زبردستی بے دخل ، تشدد سے معمر شخص زخمی ہوگیا ، پولیس سٹیشن منگلور میں درج ایف ائی ار کے مطابق زمین کے تنازعہ پر منگلور کے علاقہ بیش بنڑ میں بااثر افراد طاہر خان ودان خان شرافت نے معمر خاندان پر گھر کو خالی کرانے پر تشدد کیا۔ بااثر افراد نے میاں بیوی کو زدکوب کیا ۔
جس میں خاتون اور شوہر کے ہاتھ ٹوٹ گے۔ پولیس کے مطابق زخمی معمر میاں بیوی کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ جبکہ غریب خاندان کے گھرکو بھی مسمار کیا گیاہے۔پولیس نے فریقین پر مقدمہ درج کرکے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غریب خاندان نے ائی جی خیبر پختونخوا ، وزیراعلیٰ ، کمشنر اورڈی ائی جی سے مدد کی اپیل کردی ہے ۔

798 total views, no views today



