رحیم یارخان:( ان لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نےکہاہےکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نےملک کے ہر شہری کو تکلیف پہنچائی ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے دور میں سب سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے۔ رحیم یارخان میں جلسےسےخطاب کرتےہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھاکچھ دوستوں نے کہا کہ لانگ مارچ استعفے کے بغیر نہیں ہوسکتا۔دوستوں سے مطالبہ ہے کہ عثمان بزدار اور عمران خان کیخلاف عدم اعتماد لے کرآئیں۔پیپلزپارٹی دوستوں پر نہیں اب جیالوں پو بھروسہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے دور میں سب سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے۔ آج ملک بے روزگاری اور مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔پیپلزپارٹی نے عوام سے کیے تمام وعدے پورے کیے تھے۔ لیکن آج عوام مشکل میں ہیں، دواؤں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ملک میں غربت بڑھ رہی ہے اور تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو رہا۔
426 total views, no views today



