سوات،سوات پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو لوٹی ہوئی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،ملزمان سے 95 لاکھ روپے برآمد کرلئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پچھلے سال 28 نومبر 2014 کو تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈی میں پٹرول پمپ کیساتھ نامعلوم ڈاکوؤں نے اشرف علی ولد باچا خان سکنہ قلعہ خوازہ خیلہ سے مبلغ ایک کروڑ اکاون لاکھ روپے اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہو گئے تھے، ڈی ائی جی ملاکنڈڈویژن رینج ازاد خان ڈی پی او سلیم مروت کی ہدایات پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن گلزار خان اور ڈی ایس پی حسن باچا خان کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیم نے کوشش کرتے ہوئے ملزم رحمت علی ولد شمشیر علی سکنہ باچا محلہ امانکوٹ کو ہراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ، جس نے انکشاف کرتے ہوئے ملزم ایوب ولد ابراہیم سکنہ بوشانے بانڈی تحصیل پورن ضلع شانگلہ کو کراچی سے گرفتار کرلیا،
ملزم ایوب نے تفتیش کے دوران رحمت علی سمیت دیگرا فراد کے نام لے لئے ، پولیس نے رحمت علی سے سات لاکھ پچاس ہزار روپے، ایوب سے تیرہ لاکھ روپے برآمد کرلئے ، ملزم ایوب نے کے انکشاف پر مقدمہ میں صاحبزادہ عرف چغر ولد گل صادق ، عمر علی ولد شمشیر علی ، علی گل عرف پیر ، ولد داؤد شاہ، مدثر ولد محمد منہاج ، اسلام الحق عرف اسلاموولد اجبر خان، کو مقدمہ میں نامزد کردیا گیا، اسی طرح صاحبزادہ عر ف چغر سے پولیس نے 32 لاکھ پچاس ہزار روپے ایک عدد پستول بمع پانچ عدد کارتوس، ملزم مدثر سے 8 لاکھ پچاس ہزار روپے ، ملزم علی گل سے پندرہ لاکھ روپے ملزم اسلام الحق سے دس لاکھ روپے برآمد کرلئے ، پولیس ذرائع کے مطابق ابتک گرفتار ہونے والے ملزمان سے 95 لاکھ روپے نقد اور دو عدد پستول دس کارتوس سمیت تاحال برآمد کرلئے ہیں، ملزمان کو تفتیش کے بعد جیل منتقل کیا گیا، مزید تفتیش اور دیگر ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق اس اہم کیس میں چیف افیسر انوسٹی گیشن کفایت اللہ خان نے اہم کردار اداکیا ہے۔و اضح رہے کہ گزشتہ سال نامعلوم ملزمان نے کار کو برہ بانڈی کے قریب روک کر اس میں موجود شخص سے اسلحہ کی نوک پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے لوٹ لئے تھے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی خلاف کارروائی شروع کردی تھی۔رپورٹ : ضیاء الرحمان یوسفزئی سوات نیوز ڈاٹ کام
327 total views, no views today


