اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوئی کشتی لاپتہ نہیں ہوئی، یہ ڈرامہ بھارتی میڈیا نے ڈرامہ رچایا جو اب اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری سطح پر بات چیت (ٹریک ٹو) کسی بھی صورت باضابطہ مذاکرات کا نعم البدل قرار نہیں دیاجاسکتا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سیکریٹری خارجہ اسلام آباد بھجوانے کا بیان خوش آئندہ ہے، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات میں تمام مسائل پر بات کی جائے گی تاہم اس حوالے سے ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔
انہوں نےکہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کو 8 برس ہوگئے لیکن بھارت نے اس میں ملوث ملزمان کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ بھارت اس واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی کوئی کشتی لاپتہ نہیں ہوئی، اس سلسلے میں بھارتی میڈیا نے ڈرامہ رچایا جو اب اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، پاکستانی کشتی کا ڈرامہ آہستہ آہستہ منظرعام پر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن و استحکام پاکستان کے لئے اہم ہے اس لئے افغانستان میں امن عمل میں سہولت کارکےطور پر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے اور افغان قیادت کے ساتھ مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے رہیں گے۔
365 total views, no views today


