مینگورہ، تحصیل کبل کے علاقہ کس گودا کے عمائدین دوبے گناہ افرادکی گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ،فوری رہائی کا مطالبہ کردیا،اس حوالے سے مذکورہ علاقے کے رہائشی واصل خان،باچا زمین ،شیرزمین اوردیگر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چنددن قبل علاقہ گالوچ کے رہائشی شخص ایوب نے ہمارے علاقے میں اپنی گاڑی کو خودآگ لگادی اوراس کی دعویداری حاجی محمد اورامیرزیب پر کردی جس کے بعدیہ دو بے گناہ افرادپولیس نے گرفتارکرلئے ،انہوں نے کہاکہ ایوب کا مذکورہ دونوں افرادکے بھائی کے ساتھ تنازعہ ہے جس میں اس نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ان کے بھائیوں کو جھوٹے مقدمے میں گرفتارکرایا،انہوں نے کہاکہ ایوب نامی شخص جو بارگینگ کا کاروبار کرتا ہے بااثر ہے جس کی وجہ سے پولیس ہماری رپورٹ درج کرانے میں پس وپیش سے کام لے رہی ہے ،اس سلسلے میں ہم نے ڈی آئی جی اورڈی پی او کو تحریری درخواستیں بھی دی ہیں ،انہوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام مذکورہ دونوں بے گناہ افرادکو رہاکرکے واقعہ کی غیر جانبدارتحقیقات کریں اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔
618 total views, no views today


