مینگورہ ، ایم این اے مراد سعیداور ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ائندہ چند ماہ میں مینگورہ شہر اور گرد نواح میں کروڑوں روپئی کے منصوبے مکمل کیے جائینگے ، ایک کروڑ اکاسٹھ لاکھروپے کے لا گت سے طاہر آباد مینگورہ میں گرلزہائیر سیکنڈری سکول کے تعمیر سے علاقے میں تعلیمی معیار میں اضافہ ہوگا ، کہا کہ بیس کروڑ روپے کے لاگت سے مینگورہ خوڑکے صفائی کا کام ائندہ چند روز میں مکمل ہوجائیگا ، شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مینگورہ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے توسیع منصوبہ ، اینگروڈھیرئی میں ایک کروڑ ساٹھ لاک روپے کے لاگت سے ابنوشی کے منصوبے اور نویکلے میں ٹیویب ویل کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اینگروڈھیرئی واٹر سپلائی سکیم جہ کہ امیر البشر مرحوم کے عطیہ کردہ زمین پر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے لاگت سے مکمل کیا جائیگا ، جس سے چار سو گھرانوں کو پینی کے صاف پانی مہیا کی جائیگی ، نویکلے ابنوشی سکیم کے مکمل ہونے کے بعد مینگورہ کے بالائی علاقوں ملوک اباد اور شاہ درہ کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ شہر میں نکاس اب کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں چوراہوں کو خوبصورت بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اجتماعی مسائل کے حل کے لئے ہمارے کوششیں جاری ہے ، مراد سعید نے کہا کہ عنقریب 55 کروڑ روپے کے لاگت سے متعدد منصوبے شروع کی جارہی ہے جس سے کے تکمیل سے مسائل میں کمی اجائیگی ، اس موقع پر یونین کونسل بنڑ طاہر آباد ، اینگروڈھیرئی اور نویکلے کے عہدیدار وں کے علاوہ تحصیل بابوزئی صدر اقبال محمود بھی موجود تھے ۔
794 total views, no views today


