خوازہ خیلہ،خوازہ خیلہ بازار کے تمام ٹرانسفارمر وں ، واپڈا اہلکاروں اورافسروں کے رویوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے ، خوازہ خیلہ ہسپتال چوک ، شہید بابا اور تحصیل کے ٹرانسفرمر گزشتہ کئی دنوں سے خراب پڑے تھے ، جو کہ واپڈا کا عملہ بار بار مطلع کرنے کے باوجود وہ خراب ٹرانسفارمر جوں کے توں پڑے تھے ، جس پر عزیخیل ٹریڈز فیڈریشن کے صدر شیر عالم خان کا کا، عبد الرشیدو دیگر مشران کے کال پر واپڈا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین بازار چو ک سے ہوتے ہوئے واپڈا آفس کے اندر داخل ہوگئے ، جہاں پر موجود واپڈا ااہکاروں اور ا ایس ڈی او واپڈا کو سخت تنقید کا نشانہ بنا یا ،
مظاہرین نے کہا واپڈا کے اہلکار خوازہ خیلہ کے عوام سے انتہائی ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے ، اور گزشتہ ایک سال سے خوازہ خیلہ کے ٹرانسفارمر اوور لوڈ ہونے کے وجہ سے بار بار خراب ہوجاتے ہیں جس کے حل نکالنے کے لئے محکمہ واپڈا اورمنتخب نمائندے ٹھوس اقدامات اٹھانے سے گریزاں ہے ، جس وجہ سے عوام میں سخت اشتعال پایا جا تاہے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیر عالم خان کاکا نے کہا کہ خوازہ خیلہ کے عوام باقاعدہ بجلی کے بل ادا کرتے ہیں اور یہاں کے لوگ انتہائی شریف اور محب وطن ہے جبکہ ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کرنے پر حکومت اور واپڈا کے اہلکارصبر کا مزید امتحان نہ لیں کیونکہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے طرف کسی بھی صورت حال سامنے انے پرواپڈا خود ذمہ دار ہونگے ۔ آخر میں ایس ڈی او واپڈا نے مظاہرین سے وعدہ کیا کہ پیر کے دن تک خوازہ خیلہ بازار کے تمام ٹرانسفارمر کی مرمت کی جائے گی ، جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔
395 total views, no views today


