سوات(سوات نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کاکا نے کہا ہے کہ سوات میں ترقیاتی منصوبوں کی تکیمل سے سوات ایک ماڈل ضلع بن جایئگا ، اس وقت سوات میں اربوں روپے کی لاگت سے پانچ یونیورسٹیوں پر تعمیراتی کام جاری ہے سڑکوں کی از سر نو تعمیر اور عوام کی خوشحالی کے لئے درجنوں منصوبے زیر تعمیر ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے دفتر میں سوات پریس کلب کے سینئر صحافیوں ہر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفدمیں سوات پر یس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا ، سوات پریس کلب کے چیر مین محبوب علی ، سابق چیر مین رشید اقبال اور ملاکنڈڈویژن یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد عالم شامل تھے اس موقع پر محمد خالق کاکا نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور قلم کی حرمت پر کبھی انچ نہیں آنے دی ہے انہوں نے کہا وزیر اعلی محمود خان سوات کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلیے خصوصی اقدامات اٹھارہے ہیں اور اس وقت سوات میں پانچ یونیورسٹی جس میں زرعی یونیورسٹی ، سوات یونیورسٹی، ایجنیرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی ، اینمل ہسبنڈری یونیورسٹی اور وویمن یونیورسٹی شامل ہے جبکہ صوبے کا بڑا فیڈز ہسپتال اور دیگر منصوبوں کی تکمیل سے یہاں کے عوام میں خوشحالی ایئگی انہوں نے کہا سوات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر اربوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام جاری ہے جس سے سیاحتی علاقوں تک سیاحوں کئ رسائی آسان ہوجایئگی انہوں نے کہا کہ سوات صوبے کا ماڈل ضلع بننے جا رہا ہے جسکا سہرا وزیر اعلی محمود خان اور انکی ٹیم کے سر ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان سوات کیلیے جو کر رہے ہیں وہ یہاں کے عوام کا حق ہے
812 total views, no views today



