سوات،رحیم آباد پولیس کی کارروائی ،پنجیگرام میں تین راہزن گرفتار ،ایک کے گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ،راہزنی کے چار لاکھ سے زائد روپے اور تین عدد موبائل سیٹس برآمد ،ڈی ایس پی صدیق اکبر کے مطابق رحیم آباد پولیس نے گاؤں پنجیگرام میں ایک کارروائی کے دوران تین راہزنوں عدنان ولد سید کریم ،نواب ولد شیرین باچہ اور رحمان ساکنان تندوڈاگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مذکورہ راہزن گروہ پنجیگرام کے کھیتوں میں راہ چلتے افراد کو گزشتہ کئی دنوں سے لوٹ کرفرار ہوتے تھے
گزشتہ روز بھی اُنہوں نے ایک ایسی واردات کی جس پر پولیس نے کارراوائی کرتے ہوئے تینوں راہزنوں کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضے سے راہزنی کے چار لاکھ ،پینستالیس ہزار آٹھ سو روپے نقد،بیس ریال،تین پستول،کارتوس،شناختی کارڈز،ڈرائیوینگ لائسنس اور تین عدد موبائل سیٹس برآمد کر لئے پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کرد ی ہیں۔
418 total views, no views today


