مینگورہ، سوات تعلیمی بورڈ کے زیر تعمیر بلڈنگ میں ناقص میٹرئیل استعمال ہونے کا انکشاف،انٹی کرپشن حکام نے زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کرکے استعمال ہونے والے میٹرئیل کے نمونے حاصل کرلئے ،معاملہ دبانے کیلئے با اثر شخصیات نے انٹی کرپشن حکام سے رابطے شروع کردیئے ۔انٹی کرپشن ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈ کے زیر تعمیر بلڈنگ میں سنگین بے قاعدگی اور کرپشن کے ثبوت مل چکے ہیں اوراس سلسلے میں کسی بھی وقت کاروائی کی جاسکتی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بلڈنگ میں انتہائی ناقص میٹرئیل کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کے مد میں قومی خزانے سے کروڑوں روپے نکالے جا چکے ہیں۔سوات تعلیمی بورڈ کے زیر تعمیربلڈنگ واقع کوکڑئی میں ناقص میٹرئیل استعمال کے انکشاف کے بعد انٹی کرپشن حکام نے معلومات شروع کردی،باوثوق ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں انٹی کرپشن حکام نے زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کرکے نمونے حاصل کرلئے ہیں جبکہ ذمہ داران سے بھی ابتدائی پوچھ گچھ کی ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا ڈائریکٹر انٹی کرپشن مالاکنڈ رینج ضیاء اللہ طورو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ حسن اور سرکل افیسر عبدالحلیم خان کے نگرانی میں کسی بھی وقت کاروائی کا امکان ہے۔یاد رہے سوات تعلیمی بورڈ کے زیر تعمیر بلڈنگ میں ناقص میٹرئیل استعمال ہونے کے انکشاف کی بعد بااثر شخصیات کاانٹی کرپشن حکام سے رابطے شروع کردی ہے عوامی حلقوں نے انٹی کرپشن حکام سے ازادانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
744 total views, no views today


