سوات ، ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہڑتال کا دس روز مکمل ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، وکلاء کے ہڑتال ختم جبکہ کلرکوں کا ہڑتال بدستور جاری ، تفصیلات کے مطابق سوات بار ایسوسی ایشن اور پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے مشترکہ احتجاج جس میں اس کا مطالبہ تھا کہ ڈٖسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا ، وکلاء برادری کے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے کامیاب مذاکرات کے بعد گزشتہ جمعے کو وکلاء نے ہڑتال ختم کر دیا تھا جبکہ عدالتوں میں تعینات کلرک برادری نے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے ، اس کے احتجاج کے دس روز مکمل ہوچکے ہیں ، وکلاء اور کلرکوں کے ہڑتال کے وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، جبکہ اب کلرکوں کے ہڑتال کے وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ عدالتوں میں عام شہریوں کی بھی تعداد انتہائی کم آرہے ہیں ، اس سلسلے میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر عمل درآمد ہوکر تاکہ شہریوں کے مشکلات کم ہوسکیں ۔
804 total views, no views today


