سوات (سوات نیوز)27 اکتوبر 1947 ء بھارت نے کشمیر پرنما صبانہ قبضہ کیا اور یہ دن 27 اکتوبر اسانی تاریخ کا سیاہ دن ہے، کشمیریوں ہر قسم سیاسی سماجی جدوجہد میں پاکستان ان کے ساتھ ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بین الاقومی برداری نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہار سوات پریس کلب کے سامنے یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اے سی بابوزئی شوذاب اور دیگر مقررین نے کیا، احتجاجی مظاہرے میں سول ڈیفنس اہلکاروں اور TMA کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے،مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور 27 اکتوبر کا دن انسانی تاریخ کا سیاہ دن ہے، اسی دن بھارت نے کشمیر پر نماصابہ قبضہ کیا اور تا حال کشمیریوں پر بھارتی افواج کی ظلم ستم کا سلسلہ جاری ہے، مگر اس طرح کی اوچھے ہتھکنڈوں سے مظلوم کشمیریوں کے حق خود دایت کے آواز کو دبا نہیں سکتا، پاکستان کشمیر یوں کے ہر قسم اخلاقی سیاسی،سماجی حمایت جاری رکھے گا،آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا،وزیر اعظم نے کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر بھر پورانداز میں لڑا بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ بھارت کے خلاف بھر پور انداز میں اقدامات اٹھائیں، اور ان کو حق خود ردیت پر انکے ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائینگی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جس پر کشمیریوں کے آزادی کے حوالے سے مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔
571 total views, no views today



