سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی علاقہ تلیگرام میں رکشہ پل کے نیچے گر گیا، رکشہ میں سوار دو افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق رکشہ سواریوں کو بیٹھا کر قلعہ سے مینگورہ جارہا تھا کہ تلیگرام کے مقام پر پل سے نیچے گرگیا ریسکیو اہلکاروں نے فوری مدد کرکے زخمی اور جاں بحق افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ، ہسپتال کے مطابق دو افراد اس حادثہ میں جاں بحق جبکہ بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیدو شریف میں امداد دی جارہی ہے۔
553 total views, no views today
Comments



