سوات (سوات نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس افسیر سوات زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ جرایم پیشہ افراد سوات چھوڑ دیں ورنہ انکے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جایئگی،سوات پولیس کو عوام کا خادم بنادیا ہے، سوات میں جرایم کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے، ایک ماہ میں بڑی کامیابیاں ملی ہے پولیس عوام کے ساتھ رویہ بہتر بنایئں ان خیالات اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام پرامن اور محب الوطن لوگ ہے اور اس ملک کی خاطر انہوں نے جو قربانیاں دی ہے انکو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا کایئگا انہوں نے ہمارے آج کیلیے اپنا کل قربان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات پولیس عوام کے خادم ہے اور ان کے ہر مشکل میں انکے ساتھ رہینگے کہا کہ یہاں کے عوام کے بروقت مسائل کے حل کیلیے اور کورٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں روزانہ خود بیٹھ کر عوامی مسائل سنتا ہوں اور انکو بروقت حل کرنے کیلیے ہر ممکن کوشش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ سوات می۔ جرایم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے جس کی نگرانی خود کرتا ہوں اور مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرایئک آپریشن کے دوررس نتائج مل رہے ہیں اور اسمیں بڑی کامیابیاں ملی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن کے ہدایات پر منشیات کے خلاف بھرپور طریقے سے کاروائیاں جاری ئے اور معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ کرکے دم لینگے اور اپنے نوجوان نسل کو ایک پر امن اور منشیات سے پاک مستقبل دینگے انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے اور اس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جایئگی کہا کہ میری دروازے عوام کیلیے ہر وقت کھلے ہیں وہ اپنے مسائل کے حل کیلیے بلا خوف و خطر ایئں انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاینگے۔
882 total views, no views today



