سوات (سوات نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتیں پاکستان میں تعلیم کے قتل عام میں ملوث ہیں، طالب العلم پر تعلیم کا در وازہ بند کیا جائے اور تعلیم پاکستان کے حکومتوں کی ترجیح میں نہیں ہوگی تو پاکستان ترقی کیسے کریگا، سوات میں جہانزیب کالج کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے،صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت کی آٹھ سال ہوگئے ہیں لیکن ان آٹھ سالوں میں پی ٹی آئی نے ایک بھی ڈگری کالج کی تعمیرکی منظوری نہیں دی ہے،آٹھ سال پہلے سوات یونیورسٹی کی قیام کی منظوری ہوئی تھی، لیکن آج سوات یونیورسٹی کہی نظر نہیں آرہی،طلبہ کرائے کے عمارتوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،سوات یونیورسٹی کی قیام کو فوری طور پر ممکن بنایا جائے، پی ٹی آئی نے تعلیمی اداروں میں کچھ کا م کیا ہے تو وہ صرف فیسوں میں اضافہ کیا ہے،انکی وجہ سے سوات اور ملک بھر میں شرح خواندگی میں کمی آئی ہے،انہوں نے تعلیم کو مشکل بنا دیا ہے۔17 نومبر کو اسلامی جمعیت طلبہ پورے ملک سے طلبہ کو اکھٹا کرکے اسلام آباد میں تعلیم اور طلبہ کے حقوق کا مقدمہ لڑیں گے اور جد و جہد کا آغاز کریں گے،طلبہ کنونشن منعقد کرکے حکومت کو دکھائیں گے کہ پاکستان کا طا لب العلم بیدار ہے،پر عزم ہے اور پاکستان کی خوشحالی وترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتاہے۔ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی نے نشاط چوک مینگورہ میں حقوق طلبہ روڈ کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 74 سالوں میں ترقی نہ کرسکا اسکی واحد وجہ ہے کہ پاکستان پر جو جو برسراقتدار آیا یا مسلط کیا گیا انکی ترجیح میں تعلیم کبھی نہیں رہی، ان 74 سالوں میں کوئی ایک سال ایسا نہیں گزرا کہ پاکستان کی حکومت نے تعلیم کیلئے 2.6 جی ڈی پی بجٹ سے زیادہ مختص کیا ہو،یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان میں ناخواندگی ہے،بھوک و افلاس سے لوگ مر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سوات میں جو تعلیمی ادارے والئی سوات کے دورمیں بنائے گئے تھے وہ آرٹ آف دی اسٹیٹ تھے اورپورے ریجن میں خواندگی کو فروغ دینے میں بے مثال تھے، لیکن آج سوات کے سات تحصیلوں میں صرف چار تحصیلوں میں ڈگری کالجز موجو د ہیں،اسلئے کالام،بریکوٹ اور دیگر تحصیلوں کے طالب العلم مینگورہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے مجبور ہیں،جسکی وجہ سے مینگورہ شہر میں کالجز اور ہاسٹلوں کا کاروبار زور و شور سے جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے حقوق کیلئے 17 نومبر کو اسلامی جمعیت طلبہ میدان عمل میں کود پڑی ہے اور طلبہ کے حقوق کرکے ہی دم لیں گے،17نومبر کوپورے ملک سے طلبہ کا سیلاب اسلام آباد میں تعلیم اور طلبہ کے حقوق کا مقدمہ لڑنے کیلئے اکھٹا ہوگا۔حقو ق طلبہ کارواں سے کلیم اللہ ناظم صوبہ،محمدامین امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سوات خالد فاروق،حبیب اللہ ثاقب،حافظ محمد یحیٰ ناظم مقام مینگورہ شہر اور دیگر نے خطاب کیا۔
614 total views, no views today



