اسلام آباد: حکومت نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کو تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلبا اور اساتذہ سمیت اسکول اسٹاف کے لیے بھی تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ کا ہے جس کی سمری صدر ممنون حسین کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو بھیجی گئی
سمری میں آرمی پبلک اسکول حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی ایوارڈ کی سفارش کی گئی ہے جسے فوری طور پر منظور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے شہید ہونے والے 122 طلبا، 20 اسکول اسٹاف اور 2 اساتذہ کو ان کی بہادری پر ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا جسے ان کے لواحقین وصول کریں گے۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے نتیجے میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
372 total views, no views today


