دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ آج کھیلا جائے گا۔ بھارت اور نمیبیا کے درمیان یہ میچ کسی ٹیم کی پوزیشن پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بیالیسواں اور گروپ مرحلے کا آخری میچ آج دبئی میں شیڈول ہے۔ بھارت اور نمیبیا کی ٹیمیں اس رسمی کارروائی کی حیثیت رکھنے والے میچ میں مد مقابل ہوں گی۔ سیمی فائنل کے لیے چار ٹیموں کے کنفرم ہونے کے بعد اس میچ کے نتیجے سے کسی کو کوئی سروکار نہیں۔ بھارتی ٹیم چار میں دو میچ کمزور ٹیموں کے خلاف جیتی جس کے باعث وہ پہلے ہی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوچکی ہے۔
548 total views, no views today
Comments



