یہ ویڈیو ہمارے صحافی دوست عصمت اللہ راجپوت سمیت کئی احباب نے واٹس ایب اور انبکس کی ہے اور کچھ دوستوں نے ویڈیو کی حقیقت پوچھی ہے اور دیگر کئی نے طنز کیا ہے کہ دیکھ لو کیا ہو رہا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک تحریر بھی ہے جس کا عنوان کچھ اس طرح ہے “14 برس میں آل سعود کا ایسا اقدام کہ قیامت کی ایک بڑی نشانی پوری ہوگئی” اس تحریر کا نچوڑ یہ ہے کہ آل سعود نے یہودیوں کو طواف کی اجازت دی اور یہودی کتوں کی آواز نکالتے ہوئے طواف کر رہے ہیں۔
حقیقت کیا ہے؟
اس ویڈیو کی ہم نے تحقیق کی تو ہمیں یہ ویڈیو 2017 سے یوٹیوب پر پڑی ہوئی ملی۔
یوٹیوب میں ویڈیو کا لنک
مزید تحقیق پر ہمیں معلوم ہوا کہ ویڈیو ترکش صوفیوں کی ہے نہ کہ یہودیوں کی،یہ صوفیوں کا ایک مخصوص گروہ ہے جو اسم کریم یعنی اللہ تعالی کے نام کو دل کی دھڑکنوں کے ساتھ ملا کر پڑھتا ہے جس سے اللہ کی بجائے صرف آہ جیسی آواز نکلتی ہے۔
اپنی قوم کی خانہ کعبہ میں اس عجیب و غریب حرکت پر معروف ترک میڈیا ایکٹیوسٹ فادی سمیسم چار سال پہلے مذمت کرتے نظر آتے ہیں۔
فادی سمیسم،یوٹیوب لنک
صوفی ازم کے ماہر معروف عالم دین شیخ ابراہیم رمضان ماردینی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
“یہ صوفیوں کے درمیان معروف ذکر ہے”
ترکی،شام ،یمن اور سریا میں پائے جانے والے صوفیوں میں ذکر کی یہ قسم عام ہے۔
یوٹیوب پر آپ کو صوفیوں کی سینکڑوں ویڈیوز ملیں گی جس میں وہ اس نوعیت کا ذکر کرتے ہیں۔
اگر آپ کو کبھی حج یا عمرے کی سعادت حاصل ہوئی ہے تو آپ کیلئے یہ حیرت کی بات نہیں ہوگی مسلمانوں کے درجنوں فرقوں کے لوگ آتے ہیں اور عجیب عجیب حرکتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں،پانی کی بجائے ہوا سے وضو کرنے والے ہندوستانی بھی ہم نے دیکھے ہیں۔
مختصر یہ کہ یہ صوفیوں کی ایک پرانی ویڈیو ہے اس پروپیگنڈے کی حقیقت بس اتنی ہے۔
ہاں اس پروپیگنڈے کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے عین ان دنوں میں مملکت توحید سعودی عرب کے خلاف یہ پروپیگنڈہ کرنا جب سعودی عرب نے معاشی مشکلات سے نکلنے کیلئے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز کی تاریخی مدد کی ہے یہ سمجھنے کیلئے کافی ہے کہ اس طرح کے پروپیگنڈوں کے پیچھے کون سی لابی متحرک ہے۔
لہذا چار ارب ہضم کرتے ہوئے آئیں سعودی عرب کو گالیاں دیں،ہم یہی کرتے آئے ہیں۔
بقلم فردوس جمال!!!
1,106 total views, no views today



