پشاور:خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر 2021 کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جماعتی اور آزاد حیثیت میں جمع کرانیکی آج آخری تاریخ ہے۔ بعض اخبارات میں امیدواروں سے ریٹرننگ افسران کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی اور مختلف مجکموں سے واجبات کی وصولی کی کلیرنس سرٹیفیکیٹس طلب کی جارہی ہیں۔ جس سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اس خدشہ کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ بروقت اپنے کاغذات جمع نہیں کراسکیں گے۔ اس حوالہ سے وضاحت کی جاتی ہے کہ کاغذات نامزدگی میں امیدوار کی اہلیت یا نا اہلیت کے حوالہ سے دیا گیا حلف نامہ کافی ہے۔ اور مزید کلیرنس سرٹیفیکیٹس کی ضرورت نہیں ہے۔ جبکہ کسی کونسل کا کوئ بھی ووٹر باقاعدہ ثبوت کے ساتھ کسی امیدوار کی اہلیت پر ریٹرننگ افسر کے سامنے جانچ پڑتال کے دوران اعتراض اٹھا سکتا ہے۔ اور اعتراض کی صورت میں ریٹرننگ افسر اس امیدوارسے مطلوبہ کلیرنس طلب کرسکتا ہے یا جس محکمہ سےمتعلق اعتراض ہو ان سے براہ راست بھی ریکارڈ طلب کرسکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس حوالہ سے تمام ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایات دی گئ ہیں۔ ان اضلاع میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر ، مہمند مردان صوابی بونیر باجوڑ ، ہری پور کوہاٹ کرک ہنگو بنوں لکی مروت ڈی آئ خان اور ٹانک شامل ہیں۔
510 total views, no views today



