سوات:حکومتی مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا،حکومت نے بجلی مینگی کرکے عوام پر ایک اور بم گرادیا،بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام خودکشی پر مجبو ر ہے،فضل رحمان نونو صوبائی ڈپٹی جنرل سکرٹری مسلم لیگ ن تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے تمام حدیں کراس کرلی ہے اور آئے روز کی مہنگائی نے عوام کا جیناحرام کردیا ہے عمران نیازی کبھی رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قمیتیں بڑھا کرعوام پر پیٹرول بم گراریا ہے تو کبھی بجلی مینگی کرکے عوام کو اندھیروں میں دھکیل رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ حکومت کے مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبو رہورہے ہیں جبکہ متوسط طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے اُنہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے سب سڈی کے نام پر جو ریلیف دینے کا بھونگا اعلان کیا ہے وہ آٹے میں زیرے کے برابر ہے اُنہوں نے کہ سب سڈی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا جارہاہے اس سے غریب عوام کو کوئی فائد ہ نہیں ملنے والا اُنہوں نے کہا کہ عمران نیازی ملک کے غریب عوام پر رحم کھا کر مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقداما ت اُٹھائیں۔
522 total views, no views today



