سوات: سوات کے حسین وادی گبن جبہ میں نجی سکول کا بس الٹ گیا، حادثہ میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ بارہ بچے زخمی ہوگئے ہیں،ریسکیو 1122 کے مطابق وادی گبن جبہ کے علاقہ لالکو میں نجی سکول کی بس جس میں بچے تفریح کیلئے گبن جبہ گئے تھے کہ بریک فیل ہونے کے وجہ سے پہاڑ سے ٹکرا گئی ، بس پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 کے نوجوانوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے بس سے زخمی بچوں اور اساتذہ کو ریسکیو کرنے کے بعد سول ہسپتال مٹہ پہنچا دیا ، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ بارہ بچے زخمی ہوچکے ہیں ۔
972 total views, no views today
Comments



