بریکوٹ ، بریکوٹ بائی پاس روڈ پر ناقص میٹریل کے استعمال،اپنی پہلی سالگرہ نہ منا سکی ۔جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ۔ علاقہ ناگوہا اور پارڑئی کو بریکوٹ سے فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے روڈ روزانہ سینکڑوں گاڑیوں کا آمد ورفت اسی روڈ پر ہے ۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ سے گیمن پل تک تقریبا دو کلومیٹر روڈ اے این پی کے دور حکومت میں منظور ہوا اور اس کا باقاعدہ افتتاح سابق ایم پی اے وقار خان نے کیا تھا ۔یہ منصوبہ ایک کروڑ 78لاکھ روپے کا تھا ۔اس روڈ کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کے سلسلے میں بہت سہولت ملی ۔بریکوٹ سے پارڑئی ،ناگوہا ،ڈڈھارہ ،ڈیڈور و دیگرعلاقوں کے لئے جانے والی گاڑیاں یہ سڑک استعمال کرتے ہیں ۔مگر بدقسمتی سے اس روڈ پر ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے بارش شروع ہوتے ہی تارکول بہہ جاتی ہے اور ٹھیکیدار سیمنٹ کے ذریعے کھڈوں کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر بارشوں کے پانی کے مقابلہ نہ کرسکنے کی وجہ سے روڈ متعدد جگہوں پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے ۔علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ اس روڈ پر استعمال شدہ میٹریل کا انکوئری کیا جائے اور مذکورہ سڑک کی تعمیر انجینئر نگ اصولوں کے تحت کیا جائے تاکہ روڈ مذید تباہی سے بچ سکے ۔
638 total views, no views today


