لوئیر دیر:تیمرگرہ کے نواحی علاقہ یوسی خزانہ حصارک میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے 10افراد زخمی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں خسرہ اور روبیلا، پولیو مہم پر جا نیوا لے 5افراد بھی شامل ہیں پولیس زرائع کے مطابق یوسی خزانہ کے علاقہ حصا رک میں سوزوکی گاڑی کھائی میں گرنے سے دس افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں آصف، شاہ سوار، سبحان اللہ، نور عظیم، عدنان، اسلم خان، رضاخان،زبیح اللہ، شاہ نسیم، محمد نواز شامل ہیں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ڈی ایچ او لوئر دیر ڈاکٹرارشاد علی کے مطا بق زخمیوں میں خسرہ، روبیلا، اور پولیو مہم پر جانیوالے پانچ افراد بھی شامل ہیں اطلاع ملنے پر ڈی ایچ او لوئر دیر ڈاکٹر ارشاد علی روغانی نے جائے حادثہ اور پھر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدا یت کی منڈا پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی۔
562 total views, no views today



