سوات:منگلور میں تحریک انصاف کے سیاسی جلسے کے لئے سرکاری عمارات کا استعمال، تعلیمی داروں پر تشہیری بینرز اویزاں کردئے گئے، لوگوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز منگلور میں تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں وزیر اعلیٰ سمیت دیگر ارکان اسمبلی اور وزراء کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے لئے تشہیری مہم بھی زور و شور سے جاری ہے ، گورنمنٹ ایکسلسئیر کالج کی عمارت پر بھی بینرز اویزاں کر دئے گئے ہیں۔ سرکاری عمارتوں کو سیاسی تشہیری مہم کے لئے استعمال کرنے بھی لوگوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
992 total views, no views today
Comments



