سوات: مینگورہ یخ کوہے کے رہائشی خواتین صفیہ زوجہ محمد حسین، سپنا اورنازو نے کہا ہے کہ ہم بنڑ پولیس کے بے جا چھاپو ں سے تنگ آچکے ہیں، کئی بار جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں، اب بھی پولیس لیڈی کانسٹیبلان کے ہمراہ گھر چھاپے مار رہی ہے جس کی وجہ سے گھر میں بچے ذہنی کو فت میں مبتلا ہو چکے ہیں، ہمارے خلاف انکوائری کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے کئی بار پولیس کی جانب منشیات برآمد ہونے پر مقدمے درج ہوچکے ہیں جس کہ سزا ہم پوری کرچکے ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ اب پولیس رقم مانگنے کے مطالبے پر ہمیں تنگ کررہی ہیں، میں خود شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہو ں اس لئے میں اور میرا خاندان سکون کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں پولیس چھاپوں سے تنگ آچکے ہیں، ہمیں بچوں کے ہمراہ اٹھایا جاتا ہے، اس لئے متعلقہ حکام انکوائری کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں تاکہ ہم پرسکون زندگی گزار سکے۔
658 total views, no views today



