شانگلہ: اپنی بیوی کو تشدد کے ذریعے ابدی نیند پر سلا دینے والے سفاک ملزمان اعجاز علی اور سید علی پسران خادم اللہ خان کو تین گھنٹوں کے اندر ایس ایچ او تھانہ کروڑہ بخت علیم نے گرفتار کر لیاآج علی الصبح گھر میں وقتی تکرار پر طیش میں آنے والے سفاک ملزم نے بہ امداد بھائی اپنی بیوی مسماۃ س کو تشدد کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا.
وقوعہ رونما ہونے کے بعد ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ رحیم شاہ خان نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری امجد علی کی قیادت میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی تاکہ بروقت ملزم کو گرفتار کیا جاسکےٹیم میں ایس ایچ او تھانہ کروڑہ بخت علیم اور دیگر پولیس افسران اور جوانان شامل تھے
مقتولہ کی والد کی مدعیت میں تھانہ کروڑہ میں سفاک ملزمان اعجاز علی اور سید علی کے خلاف قتل کے دفعات میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا
چھاپہ مار ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئےانتہائی محنت اور کوششوں کے باوجود تین گھنٹوں کے اندر ملزمان کو ماکاکوٹ شاہپور کی دشوار گزار پہاڑ سے گرفتار کر لیا.گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے.
412 total views, no views today



