وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورے کے دوران روایتی گھنٹا بجا کر کاروبار کاآغاز کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ ڈالر کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے جلد مار پڑنے والی ہے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کئی چیزیں کرنے کیلئے کہا مگر ہم نے نہیں مانی، یقین کریں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے۔ وفاقی مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بہت ساری چیزیں سے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت مہنگائی کو روکنے اور ایکسپورٹ کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔
448 total views, no views today
Comments



