مینگورہ،ڈسٹرکٹ کورٹ ضلع مردان میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے‘ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع سوات جوڈیشل یونٹ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت حضرت بلال صدر ایپکا جوڈیشل منعقد ہوا۔ جس میں کابینہ کے تمام ارکان نے ڈسٹرکٹ کورٹس ضلع مردان میں ڈسٹرکٹ جج محمد ایوب خان کے ساتھ چند وکلاء کی جانب سے پیش ہونے والے واقعہ کی پرزور مذمت کی گئی
اور سٹاف ضلعی عدلیہ مردان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور سٹاف کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا گیا۔ اس طرح صوبائی بار کونسل اور مجاز حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعات میں ملوث وکلاء کے خلاف فوری ایکشن لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
545 total views, no views today
Comments


