اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب! خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پہ پتھر نہیں مارتے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب عوام کی افلاس بے بسی بھوک بے روزگاری اور معاشی تباہی دیکھ کر اب آپ کے جھوٹوں کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا ، ”ایمان“ اور ریاست ِ مدینہ کی بات کرکے عمران صاحب ہر روز سرعام جھوٹ بولتے ہیں، قوم کو آپ کی حسد سے بھری تقریروں کی نہیں، آٹا، چینی گھی، دوائی کی سستی قیمت چاہئے،قوم کو آپ کے فلسفے کی نہیں، سستے داموں پر بجلی گیس پیٹرول چاہیے۔
534 total views, no views today
Comments



