اسلام آباد: تجارتی خسارہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ۔وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھا ہے ۔ جولائی سے نومبر تک برآمدات 12 ارب 34 کروڑ ڈالر رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 32 ارب 93 کروڑ ڈالر رہا جبکہ 5 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے برآمدات میں 26.68 فیصد اضافہ ہوا ۔جولائی تا نومبرگزشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات 69.17 فیصد بڑھیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالر رہیں اور نومبر2021 میں 7 ارب 84 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں جبکہ نومبر2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالر رہا
610 total views, no views today



