پشاور:صوبائی حکومت نے انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کی ذمہ داری پوری کر دی۔ معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ذاتی کوششوں اور ہدایات کی روشنی میں انتخابی عمل بخوبی مکمل ہوا۔ گنتی اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات کے مطابق غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ آزاد اور دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا دھاندلی کا واویلا بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی تھا۔ صوبائی حکومت انتخابات پر اثر انداز ہوتی تو اپوزیشن کے امیدوار کیسے کامیاب ہوتے؟ اپوزیشن کا جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کوعوام نے بھی دیکھ لیا۔ معاون خصوصی اطلاعات کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے انتخابات کے لیے سازگار سیاسی ماحول اور بہترین انتظامات کیے۔
663 total views, no views today



