سوات:ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی سربراہی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے فوکل پرسن محمد خالق کاکا ، میئر سٹی شاہد علی خان سمیت مختلف محکموں کے آفسران شریک ہوئے اجلاس میں سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اجلاس میں سٹی میئر شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے عمارت میں جاری تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے جبکہ انہوں سٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بھی جلد سے جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ بحیثیت عوامی نمائندہ عوام کے خدمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا اور بلاتفریق عوامی خدمت کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاونگا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھے اپنے مسائل کے حل کے لئے منتخب کیا ہے عوامی مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہےکیونکہ عوام میرے لئے وی ائی پیز کا درجہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم ہےاور عوام اپنی مسائل کی نشاندہی مجھے آسانی سے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا فرض ہے کہ عوامی مسائل کو ہر فورم پر حل کرنے کی کوشش کرو۔انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل کے ممبران میرے لئے قابل عزت ہے اور ان کے ساتھ بھی نزدیک رابطے میں ہوں ان کے ساتھ پھرپور تعاون کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی سربراہی میں صوبہ خیبر پختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیراعلی محمود خان پورے صوبے کی طرح تحصیل بابوزئی میں بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تاریخی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ زیادہ تر عوامی مفاد کے لئے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جس کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اجلاس میں سٹی میئر شاہد علی خان کا مزید کہنا تھا کہ مینگورہ سٹی میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے گریوٹی سکیم اہم منصوبہ ہے جس کے لئے ہمیں مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے اجلاس کو یقین دلایا کہ تمام سرکاری محکموں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہیگاجہاں بھی میرے ضرورت ہوں تو میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے حاضرہوں گا۔
988 total views, no views today



