پشاور:خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر سیاحتی مقامات پر کیمپس قائم کر لیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں اور عیدالاضحی کے موقع پر صوبے بھر میں ریسکیو اہلکار عوام الناس کو خد مات فراہم کر تے رہیں گے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے سیاحتی مقامات پر میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں گے جبکہ دریا کنارے کنڈ پارک ،تربیلا ڈیم ، دریائے کابل اور سردریاب سمیت دیگر مقامات پر پیشہ وارانہ غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیمیں کیمپس قائم کریں گی۔ جو کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے موجود رہیں گے۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار ہمیشہ کسی بھی مذہبی تہوار اور سرکار ی چھٹیوں کے دوران عوام الناس کو بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے الرٹ رہتا ہے۔ریسکیو 1122کے اہلکار اپنی دیوٹیاں عباد ت سمجھ کر ادا کر تے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عید کے دوران بھی ریسکیو 1122کی جانب سے شب وروز خدمات فراہم کر نے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
814 total views, no views today



