کبل،تحصیل کبل علاقہ مانڑئی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار،مقدمہ درج تفتیش شروعکبل پولیس کے مطابقبدھ کے روز صبح 6بجے تحصیل کبل کے پہاڑی علاقہ مانڑئی مےئنز جئی میں گھریلو ناچاقی کے بناء پر رحمت ولی ولد کوکا نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ نسرین دختر سرزمین کو قتل کردیا ایس ایچ او شاہ ڈھیرئی نورباز خان نے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم رحمت ولی کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔
586 total views, no views today
Comments


