سوات ، پرائیویٹ پیرامیڈکل ایسو سی ایشن ضلع سوات کے زیر انتظام نشاط چوک میں ایک احتجاجی جلسہ عام ڈاکٹر خالد محمود گوجر کے صدارت میں منعقد ہوا ،احتجاجی جلسہ عام میں ضلع بھر کے میڈیکل ٹیکنشنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، احتجاجی جلسہ عام سے ڈاکٹر خالڈ محمود خالد گوجر ، قاسم خان ، سرتاج ، افتحار احمد ، موسیٰ خان اور دیگر عہدیداروں اور مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تبدیلی اور نئے پاکستان بنانے کے دعویٰ کرنے والی حکمران نے ضلع سوات میں میڈیکل ٹیکنیشنز کے ساتھ ظلم اور بے انصافی شروع کر رکھی ہے ، اور بلا ضرورت اور بلاجواز کو الیفائیڈ میڈیکل ٹیکنیشنز کے کلینکس کا بند کرنا کہا کا انصاف ہے اس اقدام سے ضلع بھر کے عوام اشتعال میں آگیا ہے اسی وجہ سے موجودہ صوبائی حکومت غریب اور بے روزاگار پرائیویٹ میڈیکل ٹیکنیشنز کو احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر مجبور بنا دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں پرائیویٹ کلینکس کو بند کرنے سے پہلے صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیکل فیکلٹی اور تمام نجی پرائیویٹ کالجوں کو بند کیا جائے وہی کالجوں سے ہمارے ٹیکنیشنز فارغ ہوچکے ہیں ، آجکل ایچ آر اے اور ضلع انتظامیہ ہمارے قانونی کلینکس کو بغیر کسی نوٹسز سے بند کرنا قانون کو ہاتھ میں لینا قانون کے ساتھ ظلم کررہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈینٹل ، لیبارٹریوں اور میڈکیل ٹیکنیشنز سمیت سوات میں بے روزگاری زوروں پر ہیں ، ہسپتالوں کے کارکردگی صفر کے برابر ہیں ، آج کل پورے ضلع سوات مین سوات کے غریب اور توسط طبقے کے علاج و معالجہ یعنی فرسٹ ایڈ کا سہولت ہمارے میڈیکل ٹیکنیشن ہر محلے اور ہر گلی میں خدمات پہنچارہے ہیں اور ان کے کارکردگی اور خدمات سے عوام مکمل طور پر مطمئن ہیں ، احتجاجی جلسہ کے بعدتمام احتجاجی مظاہرین نے پر آمن طور پر نشاط چوک سے فضل حکیم ایم پی اے کے دفتر تک لانگ مارچ کیا اور تین گھنٹے تک ایم پی اے فضل حکیم کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور ایم پی اے کے دفتر کے سامنے احتجاجی جلسہ منعقد ہوا ، وہاں پر مظاہرین نے صوبائی حکومت ، ایچ آر اے ، اور پی ٹی آئی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ، اس موقع ایڈیشنل اے سی موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے بات چیت کی اور مظاہرین کو مطمئن کیا اور ڈی سی کے دفتر میں صبح 11 بجے مٹینگ منعقد کیا ، بعد میں مظاہرین پر آمن طور پر منتشر ہوئے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام کلینکس کو میڈیکل ٹیکنیشنز کے نام پر رجسٹر ریشن بنانے کا اعلان کیاجائے اور غیر کوالیفائیڈ کلینکس کے بند ش میں ہم ہر قسم کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
649 total views, no views today


