بریکوٹ،صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بریکوٹ بازا ر میں تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی ،تجاوازت کی زد میں آنے والے مارکیٹ اور دکانوں کا صفایا کردیا ۔بریکوٹ کے عوام نے حکومت کے ساتھ جو تعاون کیا وہ دوسرے علاقوں کے لئے ایک بہترین مثال ہے پورے سوات میں بلاامتیاز تجاوازت کے خلاف اپریشن ہو گا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دفتر کے اعلامیہ کے مطابق 25مارچ کا اپریشن پر عملی کام شروع ہوگیا ۔اس اپریشن میں بریکوٹ انتظامیہ سے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر ،اے اے سی محمد فہیم خان ،پاک آرمی سے لیفٹنٹ احتشام ،این ایچ اے سے ڈی ڈی اشفاق خان ،اے ڈی گوہر علی ،،ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ درویش خان ،میونسپل کمیٹی بریکوٹ سے سی ایم او نور شاہ علی ،ٹیکٹیشن آفسیر محمد آیاز کے علاوہ پولیس ،ایف سی اور پاک آرمی کی بھری نفری موجود تھی ۔تجاوزات کے خلاف اپریشن اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کے بنگلے سے شروع ہوکر بازار کے دوسرے سرے تک بھاری مشنری کے ذریعے کیا گیا ۔اس اپریشن میں مارکیٹوں اور دکانوں کے مالکان اور تاجربرادری نے بھر پور تعاون ادا کیا کیونکہ 90فی صدر کام خود مالکان اور تاجر برادری نے کیا جبکہ باقی ماندہ کام اپریشن کے دوران بریکوٹ انتظامیہ نے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ بریکوٹ میں تجاوزات کے خلاف اپریشن میں لوگوں نے جو کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم عوام کو سہولیات فراہم کریں اور سہولیات کے حصول میں قربانیاں دینی ہو ں گی ۔یہ آپریشن بلاامتیارجاری رہے گا اور کسی کے ساتھ کوئی ظلم و نا انصافی نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ ناجائز تجاوزات ہٹائیں جائیں اس کے بعد ہر وہ غیر قانونی اڈا یا بس سٹاف کے خلاف سخت اپریشن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 93دکانوں میں دس کو مکمل طور پر جبکہ باقی 83کو جزوی طور پر ہٹا دیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ بریکوٹ سمیت پورے سوات میں تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری رہے گا ۔این ایچ اے کو جہاں بھی تجاوزات کے خلاف اپریشن کرنا ہو ہم کریں گے کیونکہ سوات روڈ پر رش زیادہ ہو ر ہا ہے اور ٹریفک مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ٹریف مسائل کو کم کرنے یہ اپریشن کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ بازار اپریشن کے معائنے کے دوران صحافیوں سے کیا۔انہوں نے کہا کہ بریکوٹ سوات کا مین گیٹ ہے یہاں سے تجاوزات کے خلاف اپریشن شروع ہو ااور اب یہ اپریشن پورے ضلعے میں جاری رہے گا ۔بریکوٹ کے عوام نے جو تعاون ہمارے ساتھ کیا وہ ضلع سوات کے دیگر علاقوں کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر کو تجاوزات کے بہترین اقدامات اٹھانے پر تعریف کی اور کہاکہ وہ بریکوٹ کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
598 total views, no views today


