اسلام اباد:چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کا اہم اجلاس آج بنی گالا میں منعقد ہوا۔
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے حلقوں کی سطح پر عوام کو نہایت قلیل وقت میں انتخاب کیلئے متحرک کرنے اور کامیابی حاصل کرنے پر کارکنان اور ذمہ داران کی خراج تحسین پیش کیا گیا
اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے اشتعال انگیز بیان اور امپورٹڈ حکومت کے ردعمل کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے ضمن میں امریکی صدر کے بیان پر شدید تشویش کا اظہارکیا گیا ۔
اجلاس میں سینٹر اعظم سواتی پر زیرحراست تشدد کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے بھرپور اقدامات کی منظور ہوئی ۔
اجلاس میں این اے 237 کراچی میں پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی اور الیکشن کمیشن کے مکمل سکوت کی بھی شدید مذمت کی گئی جلاس میں حقیقی آزادی کی تحریک کے حتمی مرحلے کی منصوبہ بندی پر تفصیلی مشاورت کیا گیا
950 total views, no views today



